پاکستان کی سری لنکا کے ساتھ سیریز کا شیڈول تیار،2ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے

پاکستان کی سری لنکا کے ساتھ سیریز کا شیڈول تیار،2ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ...
پاکستان کی سری لنکا کے ساتھ سیریز کا شیڈول تیار،2ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا، دونوں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، آخری دو ٹی ٹوئنٹی لاہور میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک ابوظہبی میں شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جاوید آفریدی نے پاکستان کی چین سے دوستی کا حق ادا کر دیا، چینیوں کیلئے ایسا کام کر دیا جس کا آج تک کسی کو خیال بھی نہ آیا تھا، تفصیلات جان کر پاکستانی شکریہ ادا کریں گے اور چینی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”شی شیئے“

ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ون ڈے 16 اور 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں ہوگا جب کہ چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر اور پانچواں ون ڈے 23 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔

اسی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ26 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا بعدازاں اگلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اور 29 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ لاہور میں ہونے والے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہیں،پی سی بی نے شیڈول سری لنکا کرکٹ بورڈ کو بھیج دیا ہے جس کی جلد منظوری کا امکان ہے۔

مزید : کھیل