بیگم کلثوم نواز کے گلے پر گلٹی نمودار ہوئی تو چیک اپ کیلئے فوری لندن گئیں :مجیب الرحمان شامی

بیگم کلثوم نواز کے گلے پر گلٹی نمودار ہوئی تو چیک اپ کیلئے فوری لندن گئیں ...
بیگم کلثوم نواز کے گلے پر گلٹی نمودار ہوئی تو چیک اپ کیلئے فوری لندن گئیں :مجیب الرحمان شامی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے گلے پر گلٹی نمودار ہو ئی تھی جس کے بعد وہ چیک اپ کیلئے لندن گئیں تھیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے بتایا کہ لندن میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور ڈاکٹرز نے گلے کی کینسر کی تشخیص کی ۔انہو ںنے بتایا کہ ڈاکٹرز کا کہناہے کہ کلثوم نواز کی ہر تین ماہ میں ایک بار تھیرپی کی جائے گی ،اس طرح وہ پاکستان واپس آ جائیں گی اور اپنی الیکشن مہم میں بھی حصہ لے سکیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ کسی قسم کے خطرے کی بات نہیں ہے وہ جلد ہی صحت یاب ہو جائیں گی ۔

مزید : قومی