تاجک سفیر کی سردار مہتاب سے ملاقات ، پاکستان اور تاجکستان کا شہری ہوابازی کے شعبہ میں تعاون کومزید فروغ دینے پر اتفاق

تاجک سفیر کی سردار مہتاب سے ملاقات ، پاکستان اور تاجکستان کا شہری ہوابازی کے ...
تاجک سفیر کی سردار مہتاب سے ملاقات ، پاکستان اور تاجکستان کا شہری ہوابازی کے شعبہ میں تعاون کومزید فروغ دینے پر اتفاق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور تاجکستان نے شہری ہوابازی کے شعبہ میں تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے اور اس ضمن میں ایک دوسرے کے تجربہ سے استفادہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان اورپاکستان میں متعین تاجکستان کے سفیر شیر علی جونو کے مابین اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی  جس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الہی اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مزید بہتری ، سیاحت اور شہری ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلقہ مختلف امور پر گفتگوکی گئی۔ اس موقع پر تاجکستان کے سفیر نے تاجک حکومت اور اپنی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور پاکستان میں تعمیر و ترقی کے لیے سابق وزیراعظم  کے اقدامات کو سراہتے ہوئے  کہا کہ حکومتِ پاکستان نے امن و امان کی بہتری، توانائی اور تجارت کے شعبے کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہحکومت نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین تعلقات کو وسعت دینے کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے ، حکومت د وستانہ تعلقات کی پالیسی کو جاری رکھے گی اور تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید تیز کرے گی۔ اس موقع پر تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات میں بہتری ، ایوی ایشن کے شعبے کو مزید وسعت دینے اور سیاحت کے فروغ سمیت تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے اور کارگو سروس کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔ تاجکستان کے سفیر شیر علی جونو نے ایوی ایشن اور پی آئی اے کی بحالی اور کارگردگی کو بہتر بنانے کے لیے سردار مہتاب احمد خان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور انہیں باقی شعبوں کے لیے مشعلِ راہ قراد دیا۔ سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ تعلقات کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری اور ہر شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔ سردار مہتاب احمد خان نے تاجکستان کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : اسلام آباد