افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 48 جنگجو ہلاک

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 48 جنگجو ہلاک
افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 48 جنگجو ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل(یو این پی) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 48 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

امریکا کا روس کو ویزا کے اجراءکا عمل معطل کرنے کا اعلان

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے اقتاش میں سیکیورٹی فورسز کے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران 36طالبان ہلاک جبکہ 10زخمی ہو ئے ہلاک ہونے والوں میں6 مقامی کمانڈر بھی شامل ہیں جبکہ صوبہ غزنی میں بھی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 12 طالبان ہلاک اور3 زخمی ہوئے ہیں ،حملے میں کوئی سیکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔دوسری جانب ضلع خم آب کے گورنراحمد خان کے مطابق طالبان جنگجوﺅں نے گزشتہ روز ضلع پرقبضہ کیا اور تاحال علاقہ ان کے قبضے میں ہی ہے تاہم انھوںنے مزید تفصیلات کے بغیر بتایا کہ طالبان کا قبضہ ہونے کے بعد افغان فورسز پیچھے ہٹ گئی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ ضلع خم آب پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے تاحال جھڑپ جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران طالبان جنگجوﺅں نے افغانستان کے مختلف صوبوں کے 4 اضلاع پر قبضہ کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی