ملتان بار کے صدر کل وقتی وکیل نہیں، وہ پراپرٹی کا کام کرتے ہیں: سینئر صحافی کا انکشاف

ملتان بار کے صدر کل وقتی وکیل نہیں، وہ پراپرٹی کا کام کرتے ہیں: سینئر صحافی کا ...
ملتان بار کے صدر کل وقتی وکیل نہیں، وہ پراپرٹی کا کام کرتے ہیں: سینئر صحافی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اورتجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پیش آنے والے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ، وکلاءکے تصادم کی وجہ بننے والے ملتان بار کے صدر شیرزمان کل وقتی وکیل نہیں ہیں بلکہ وہ پراپرٹی کا بزنس کرتے ہیں ۔

مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی قومی احتساب کمیشن کے قیام پر متفق، نیب کے کیسز نئے کمیشن کو منتقل ہوجائیں گے: جیو نیوز

گذشتہ روز  ہائی کورٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر جہاں سنجیدہ طبقات فکر مند ہیں وہیں وکلاءکے رویے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم ان واقعات کی بنیاد بننے والے ملتان بار کے صدر شیر زمان کے حوالے سے اہم انکشاف ہوا۔ اس حوالے معروف تجزیہ کار اور صحافی مجیب الرحمان شامی نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آج جسٹس آفتاب فرخ کا میسج آیا ہے جس میں وہ گذشتہ دنوں ہونے والے واقعات پر خاصے پریشان دکھائی دے رہے ہیں، اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ میرے والد اور دادا بھی وکیل تھے اور عدالت ہمارے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہے اور چند وکیل اس کے ساتھ جو سلوک کر رہے ہیں وہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔مجیب الرحمان شامی نے پروگرام کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج معلوم ہوا ہے کہ ملتان بار کے صدر شیر زمان پراپرٹی کا کام کرتے ہیں اور وہ کل وقتی وکیل بھی نہیں ہیںتاہم جو بھی صورتحال ہو انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں تصادم کے بعد ملتان بار کے صدر شیر زمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے تھے اور انہیں تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا۔

مزید :

قومی -