اگر آپ اینڈرائیڈ سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، بڑی خوشخبری آگئی

اگر آپ اینڈرائیڈ سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، بڑی ...
اگر آپ اینڈرائیڈ سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے مقبول عام موبائل آپریٹنگ سسٹم کا تازہ ترین ورژن ’اینڈرائیڈ اوریو (Android Oreo)‘ متعارف کروادیا ہے۔ یہ آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ اوپن سورس پراجیکٹ کا حصہ بن چکا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اگلے چند ماہ میں یہ آپ کے موبائل فون پر بھی دستیاب ہوگا۔
نیا آپریٹنگ سسٹم پہلے کی نسبت دو گنا زیادہ طاقتور اور تیز رفتار ہے۔ اسے جلد ہی پگسل فون، نیکسس ایکس فائیو اورنیکسس سکس پی گوگل ڈیوائسز کیلئے جاری کیا جائے گا جبکہ سال رواں کے اختتام تک سام سنگ، شارپ، سونی، اسینشل، جنرل موبائل، ہواوے، ایچ ٹی سی، کایوسیرا، ایل جی اور موٹورولا کے موبائل فونز پر بھی یہ دستیاب ہوگا۔ جن لوگوں کے پاس ’گوگل پگسل‘ ہے وہ تو آج ہی اسے حاصل کرسکتے ہیں۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کی تفصیلات لیک ہوگئیں، اس میں فون چارج کرنے کا ایسا طریقہ متعارف کروادیا گیا جس کے بارے میں آج تک کسی نے سوچا بھی نہ تھا، جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی یہ فون خرید لیں
اس کے نئے فیچرز میں ایپ آئی کون پر نوٹیفکیشن ڈاٹ ہوں گے جس کی مدد سے ایپ کو کھولے بغیر معلوم کیا جاسکے گا کہ نئی اپ ڈیٹس کیا ہیں۔ اس میں اینڈرائیڈ انسٹنٹ ایپ کمپیٹبلٹی بھی شامل ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے براﺅزر سے ہی نئی ایپس میں ٹیلی پورٹ کرسکیں گے۔ بیٹری کی لائف بڑھانے کیلئے یہ آپریٹنگ سسٹم بیک گراﺅنڈ میں موجود ایپس کی ایکٹیوٹی کو کنٹرول کرے گا اور اس کا بوٹ ہونے کا ٹائم بھی اس سے پہلے ورژن کی نسبت تقریباً آدھا ہوگا۔


پکچر ان پکچر موڈ کی بدولت صارفین بیک وقت دو ایپس کو دیکھ سکیں گے جبکہ پاسپورڈ بحفاظت طریقے سے درج کرنے کیلئے اس میں آٹو فل ٹول بھی فراہم کیا گیا ہے ۔ کاپی اینڈ پیسٹ کیلئے بھی نیا ٹول متعارف کروایا گیا ہے جو خود بخود یہ پہچان کرسکے گا کہ سلیکٹ کیا گیا ٹیکسٹ کوئی ایڈریس تو نہیں ہے، اور ایڈریس ہونے کی صورت میں اسے ہائی لائٹ بھی کرے گا۔ اس کے ڈیزائن میں ایک بڑی تبدیلی یہ بھی ہے کہ ’بلاب ایموجی‘ ختم کردئیے گئے ہیں۔ اب ان کی جگہ فلیٹ ڈیزائن ایموجی آگئے ہیں۔