اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور,وفاقی اداروں پر اطلاق فوری ہو گا

اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور,وفاقی اداروں پر ...
اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور,وفاقی اداروں پر اطلاق فوری ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ بل کے تحت اداروں کو دس دن میں معلومات دینا ہوں گی اور معلومات نہ دینے کی صورت میں وجوہات بھی بتانا ہوں گی،جبکہ اس کااطلاق وفاقی حکومت کے تمام سرکاری اداروں پر فوری طور پر ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سینٹ میں اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے ،جس کے تحت کسی بھی شخص کو ریکارڈ تک رسائی دینے سے انکار نہیں کیا جا سکے گا۔ انفارمیشن کمیشن کے ذریعے بل کے اطلاق کی پارلیمانی نگرانی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا ،عید الاضحیٰ ہفتے کے روز 2 ستمبر کو ہو گی

ان کا مزید کہنا تھا کہ بل کے تحت اداروں کو دس دن میں معلومات دینا ہوں گی اور معلومات نہ دینے کی صورت میں وجوہات بھی بتانا ہوں گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے معلومات تک شفاف رسائی کا جو وعدہ کیا تھا وہ آج پورا کر دیا۔ وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ بل کی تیاری میں سینیٹر کامل علی آغا اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اہم کردار ادا کیا۔

مزید :

قومی -