پاکستان ، افغانستان نہیں، ٹرمپ حساب برابر کرنا چاہتے ہیں تو ہم پائی پائی کا حساب کریں گے: آصف علی زردای

پاکستان ، افغانستان نہیں، ٹرمپ حساب برابر کرنا چاہتے ہیں تو ہم پائی پائی کا ...
پاکستان ، افغانستان نہیں، ٹرمپ حساب برابر کرنا چاہتے ہیں تو ہم پائی پائی کا حساب کریں گے: آصف علی زردای

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے پاکستان کادرد ہے ٹرمپ کی تقریر سننے کیلئے رات بھر جاگتا رہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں امریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں ،امریکی صدر ہمیں دھمکائے  مت ہم پاکستانی اور مسلمان ہیں۔ٹرمپ کومعلوم ہونا چاہیے کہ یہ پاکستان ہے افغانستان نہیں،اگرانہیں لڑائی کرنی ہے تووہ اپنا شوق افغانستان میں پورا کریں ۔امریکی صدر نے پاکستان سے حساب برابر کرنے کی بات کی ہے تو ہم  ان کے ساتھ پائی پائی کا حساب کریں گے۔

بیگم کلثوم نواز کے گلے پر گلٹی نمودار ہوئی تو چیک اپ کیلئے فوری لندن گئیں :مجیب الرحمان شامی

امریکی صدرڈو نلڈٹرمپ کے پاکستان مخالف پالیسی بیان پرپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو دھمکانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں امریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں،امریکہ ہماری قربانیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔ واشنگٹن پاکستان کو افغانستان سمجھنے کی بھول کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازمودی کادوست ہے اس لیے امریکا کیلئے کوئی لابنگ نہیں کی۔نوازشریف جوچاہتے تھے وہی امریکی صدراپنے پالیسی بیان میں کہا ہے۔ ٹرمپ کومعلوم ہوناچاہیے یہ پاکستان ہے افغانستان نہیں۔ڈونلڈٹرمپ کولڑائی لڑنی ہے توافغانستان میں جاکرلڑیں۔ میں نے جمہوریت کی خاطرنوازشریف کی حکومت بچائی تھی کیونکہ جتنی بھی خراب جمہوریت ہووہ آمریت سے بہترہے۔این اے120میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے کیوں کہ این اے 120کاالیکشن پیپلزپارٹی اور عوام کااپناالیکشن ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں