اکھاڑی نہیں بلکہ مقدس نام کو بے ادبی سے بچانے کے لئے تختی اٹھائی ،ملتان بنچ توہین عدالت کیس کے ملزم قیصر کاظمی کا ہائی کورٹ میں بیان

اکھاڑی نہیں بلکہ مقدس نام کو بے ادبی سے بچانے کے لئے تختی اٹھائی ،ملتان بنچ ...
اکھاڑی نہیں بلکہ مقدس نام کو بے ادبی سے بچانے کے لئے تختی اٹھائی ،ملتان بنچ توہین عدالت کیس کے ملزم قیصر کاظمی کا ہائی کورٹ میں بیان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم 5رکنی فل بنچ نے توہین عدالت کیس میں آرپی او ملتان کو لاہور ہائی ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر شیر زمان قریشی کو گرفتارکر کے پیش کرنے کے لئے 8ستمبر تک کی مہلت دے دی ۔

اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور,وفاقی اداروں پر اطلاق فوری ہو گا

لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں سینئر جج کے ساتھ وکلاءکی بدتمیزی کے اس کیس کے دوسرے ملزم قیصر عباس کاظمی ایڈووکیٹ معمول کے مطابق عدالت میں پیش ہوئے ۔ آر پی او ملتان نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ شیر زمان قریشی کی گرفتاری کے لئے پولیس نے متعدد جگہ چھاپے مارے ہیں تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا،آرپی او نے مزید بتایا کہ شیرزمان 21اگست کو ہائیکورٹ بار ملتان کے اجلاس میں شریک تھے انہیں وہاں گرفتار کرنا ممکن نہیں تھا،اجلاس کے بعد شیر زمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے تاہم ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جس پر فاضل بنچ نے آرپی او ملتان کو شیرزمان کی گرفتاری سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8ستمبر تک ملتوی کردی ۔اس کیس کے دوسرے ملزم قیصر عباس کاظمی کی طرف سے عدالت میں بیان دیا گیا ہے کہ انہوں نے ملتان بنچ میں وکلاءکی ہنگامہ آرائی کے دوران مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کے نام کی تختی نہیں اکھاڑی تھی ،وہ وہاں موجود تھے اور انہوں نے تختی زمین پر پڑی ہوئی دیکھی تو نبی پاک کے مقدس نام کی حرمت کے لئے تختی اٹھا لی تھی ،اس دوران کسی نے ان کی تصویر کھینچ لی جس کے باعث ان کا نام بھی ہنگامہ آرائی کرنے والوں میں شامل کرلیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ کے 5رکنی فل بنچ نے اپنے تحریری حکم میں واضح کیا ہے کہ بنچ کے کچھ فاضل ارکان بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے بیرون ملک جارہے ہیں اور وہ آئندہ ہفتے دستیاب نہیں ہوں گے جس کے باعث کیس کی آئندہ تاریخ سماعت 8ستمبر مقرر کی جارہی ہے ۔

مزید : لاہور