ن لیگ نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی، جبکہ بلندو بانگ دعوے کرنیوالوں نے عوام کو بھلا دیا: شہباز شریف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے حقوق کے نعرے بلندکرنیوالوں نے اقتدا ر کے بعد عوام کوبھلا دیا جبکہ مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے منتخب نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ ن لیگ نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس مکمل ہوئے، دیہی روڈزپروگرام کے تحت ہزاروں کلومیٹرسڑکیں تعمیرکی گئیں۔ غریب گھرانوں کے بچوں کومعیاری تعلیم کے مواقع مفت فراہم کیے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں بچیوں کاماہانہ وظیفہ بڑھایاگیا۔ شہباز شریف نے نمائندوں کو آگاہ کیا کہ جنوبی پنجاب میں متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، صاف پانی کی فراہمی کے بڑے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلی شہباز شریف نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے حقوق کے نعرے بلندکرنیوالوں نے اقتدارکے بعد عوام کوبھلا دیا، حکمرانوں نے پسماندگی دور کرنے کیلیے کچھ نہ کیا۔ اس کے برعکس ہم نے خطے کی پسماندگی دور کرنے کیلیے ٹھوس حکمت عملی اپنائی ہے۔