سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست پر ...
سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور,وفاقی اداروں پر اطلاق فوری ہو گا

جسٹس مامون رشید شیخ نے یہ نوٹس بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر جاری کیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں نوازشریف کو نااہل قرار دیااورنیب کو ان کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی ہدایت کی ۔میاں نوازشریف سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس نیب میں پیش نہیں ہو رہے، میاں نواز شریف کے پاس پاسپورٹ پر کئی ممالک کے ویزے لگے ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے بیرون ملک چلے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنسزکے علاوہ بھی عدالتوں میں میاں نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب لینے اورایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے خلاف مقدمات زیر التواءہیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25اگست تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -