یہ افغانی لڑکی دراصل کون ہے اور کیا کرتی ہے؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) 32سالہ افغانی گلوکارہ آریانا سعید اپنے چست لباس کی وجہ سے طالبان کے نشانے پر آ گئی ہے۔ طالبان اس کے لباس کو فحش قرار دے کر اب تک اسے کئی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آریانا سعید لباس اور شکل و شباہت میں امریکی ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین کے مشابہہ ہے، جس کی وجہ سے اسے افغانستان کی کم کارڈیشین بھی کہا جاتا ہے۔
دنیا کی سب سے خوبصورت نرس جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیا ، لوگوں کو بیمار ہونے کا شوقین بنا دیا
رپورٹ کے مطابق افغان سٹار، پوپ آئیڈل کی طرز کا ایک پروگرام ہے جو افغانستان کا مشہور ترین ٹی وی شو ہے۔ آریانا سعید اس پروگرام میں جج کے فرائض سرانجام دیتی ہے۔ وہ سر پر سکارف نہیں پہنتی اور دیگر عالمی پاپ سٹارز کی طرح انتہائی چست لباس پہن کر پرفارم کرتی ہے جس پر افغان طالبان اسے سخت ناپسند کرتے ہیں۔ ان کی دھمکیوں کے باوجود 19اگست کو افغانستان کے یوم آزادی پر بھی آریانا نے کابل کے ایک ہوٹل میں پرفارم کیا جہاں سینکڑوں لوگ اس کنسرٹ میں شریک ہوئے۔ آریانا کا یہ کنسرٹ کابل کے غازی سٹیڈیم میں ہونا تھا اور اس کے 3ہزار سے زائد ٹکٹ بھی فروخت ہوئے لیکن انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کی ضمانت نہ ملنے پر اسے ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا جہاں محدود تعداد میں لوگ آ سکے۔