جسم کا وہ حصہ جہاں چربی کی موجودگی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے، ماہرین نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

جسم کا وہ حصہ جہاں چربی کی موجودگی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے، ماہرین نے ...
جسم کا وہ حصہ جہاں چربی کی موجودگی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے، ماہرین نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) چربی کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا ہے لیکن اب ماہرین نے جسم کے ایک حصے کے متعلق انکشاف کر دیا ہے کہ جہاں چربی جمع ہو تو صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جسم کا یہ حصہ کولہے (Hips)ہیں۔ آسٹریلوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”جب چربی کے فوائد و نقصانات کا ذکر ہو تو اس کی موجودگی کی جگہ انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ جسم کے بعض حصوں میں چربی کا جمع ہونا نقصان ہوتا ہے لیکن پُٹھوں پر چربی کا جمع ہوناانسانی صحت کے لیے کسی خزانے سے کم نہیں۔ پٹھے اور کولہے دل، گردوں اور دیگر حساس اعضاءسے دور ہوتے ہیں چنانچہ اس جگہ پر چربی جمع ہونے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس پیٹ پر چربی کا جمع ہونا سب سے زیادہ نقصان دہ ہے۔“

مردانہ کمزوری کی 10وجوہات جو آپ کو معلوم نہیں
رائل آسٹریلین کالج برائے جنرل پریکٹیشنرز ڈاکٹر جارجیا ریگس کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ پیٹ پر چربی جمع ہونے سے انسان کو دل کی بیماریوں، ذیابیطس، کئی اقسام کے کینسر اور دیگر لاتعداد عارضے لاحق ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جبکہ پٹھوں اور کولہوں پر چربی جمع ہونے سے ایسی کسی بیماری کا خطرہ نہیں ہوتا یا انتہائی کم ہوتا ہے۔“ تحقیقاتی ٹیم کے رکن ڈاکٹر نوربرٹ سٹیفن کا کہنا تھا کہ ”یہ بہت مناسب ہے کہ لوگوں کا وزن مناسب اور متوازن رہے اور ان کے جسم کی ساخت سیب کی بجائے ناشپاتی کی شکل میں رہے۔ جس کا مطلب ہے کہ چربی کولہے اور پُٹھوں پر جمع ہو، نہ کہ پیٹ پر۔“

مزید :

تعلیم و صحت -