میٹرو سٹی بسوں سے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی تصاویر ہٹانے کے لئے دائردرخواست مسترد

میٹرو سٹی بسوں سے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی تصاویر ہٹانے کے لئے ...
میٹرو سٹی بسوں سے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی تصاویر ہٹانے کے لئے دائردرخواست مسترد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے میٹرو سٹی بسوں سے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی تصاویر ہٹانے کے لئے دائردرخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا ۔

اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور,وفاقی اداروں پر اطلاق فوری ہو گا

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسے منصوبے حکومتی پالیسی کا حصہ ہوتے ہیں اور حکومتی پالیسیوں میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی ۔جسٹس مامون رشید شیخ نے شاہد پرویز کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں بسوں پر میاں شہباز شریف کی تصاویر لگانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مفاد عامہ میں مختلف منصوبوں کو دنیا بھر میں ذاتی تشہیر کے بغیر شروع کیا جاتا ہے لیکن میٹروبس پر وزیراعلیٰ کی تصاویر کی تشہیر تا حال جاری ہے۔ درخواست گزار کے مطابق پاکستان میں ایسے منصوبوں کو حکمران اپنی تشہیر کے لئے استعمال کرتے ہیں جو عوام کے ٹیکس کے پیسے کا ضیاع ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ بسوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی تصاویر ہٹانے کا حکم دیا جائے، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی۔

مزید : لاہور