’اس دن میں الارم لگانا بھول گیا اور میری بیٹی کی سکول کی بس مِس ہوگئی، یہ غلطی سب سے بڑی خوش قسمتی بن گئی کیونکہ تھوڑی ہی دیر بعد خبر آئی کہ۔۔۔‘ آدمی نے ایسی بات بتادی کہ آپ بھی کہیں گے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

’اس دن میں الارم لگانا بھول گیا اور میری بیٹی کی سکول کی بس مِس ہوگئی، یہ ...
’اس دن میں الارم لگانا بھول گیا اور میری بیٹی کی سکول کی بس مِس ہوگئی، یہ غلطی سب سے بڑی خوش قسمتی بن گئی کیونکہ تھوڑی ہی دیر بعد خبر آئی کہ۔۔۔‘ آدمی نے ایسی بات بتادی کہ آپ بھی کہیں گے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص صبح اپنی بیٹی کو تیار کرکے سکول روانہ کرتا تھا لیکن ایک دن وہ الارم لگانا بھول گیا اور اس کی بیٹی کی سکول کی بس نکل گئی۔ اس پر وہ افسردہ تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد ایسی خبر آ گئی کہ یہ غلطی اس کی خوش قسمتی بن گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر ڈریزیئر نامی صارف نے بتایا ہے کہ ”میں اپنی غلطی کی وجہ سے بچی کی سکول سے چھٹی ہو جانے پر پشیمان تھا کہ اسی دوران خبرآئی کہ سکول کی اس بس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔“

خاتون نے 15 لاکھ روپے خرچ کرکے اپنا چہرہ ’بگاڑ‘ لیا لیکن یہ کام کیوں کیا؟ ایسی شرمناک ترین وجہ بتادی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
اس شخص نے مزید بتایا کہ ”اس حادثے میں کچھ بچوں کو چوٹیں لگیں اور ڈرائیور شدید زخمی ہوا، لیکن میں خود کو خوش قسمت سمجھے لگا کہ میری بیٹی بالکل محفوظ میرے پاس موجود تھی۔ میں نے اپنی بیٹی کو اس حادثے کے متعلق نہیں بتایا۔ اس کے بعد میرا یقین پختہ ہو گیا ہے کہ جو ہوتا ہے، ہماری بہتری کے لیے ہی ہوتا ہے۔ ہمیں ٹرین، پرواز یا بس وغیرہ چھوٹ جانے پر افسوس نہیں کرنا چاہیے بلکہ ایسی چیزوں کو مثبت انداز میں لینا چاہیے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -