سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس، 124پولیس اہلکاروں کی حاضری تاحال مکمل نہیں ہوسکی ،دوبارہ سمن جاری

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس، 124پولیس اہلکاروں کی حاضری تاحال مکمل نہیں ہوسکی ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس، 124پولیس اہلکاروں کی حاضری تاحال مکمل نہیں ہوسکی ،دوبارہ سمن جاری

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کی سماعت 28اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ڈی آئی جی عبدالجبار اور ایس پی عبدالرحیم شیرازی کا ایڈریس پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور,وفاقی اداروں پر اطلاق فوری ہو گا

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ادارہ منہاج القران کی طرف سے پولیس کے 124افسروں و اہلکاروں کے علاوہ پولیس کے انسپکٹر عامر سلیم سمیت 42افراد کے چالان کی اکٹھی سماعت کی جا رہی ہے۔ عدالت میں ابھی تک ادارہ منہاج القران کے استغاثے میں 124پولیس اہلکاروں کی حاضری مکمل نہیں ہوسکی ہے جس میں سے ابھی بھی 4سے5پولیس اہلکار باقی ہیں جن کے عدالت نے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کئے ہیں ،ان میں ڈی آئی جی عبدالجبار اور ایس عبدالرحیم شیرازی شامل ہیں جو ملک سے باہر پڑھنے گئے ہوئے ہیں۔ عدالت نے ان کی حاضری کے لئے آئی جی پنجاب سے ایڈریس مانگاہے،دوران سماعت دونوں افسران پیش نہیں ہوتے تو ضابطے کے مطابق عدالت ان کو کیس سے الگ کر سکتی ہے، اس کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا بھی 124افراد میں نامزد ہیں جنوں نے لاہورہائی کورٹ سے انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے حوالے سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے۔ 

مزید : لاہور