بھارت میں گائے اور بھینسوں پر تیزاب سے حملے، بھارتی ریاست میں کشیدگی بڑھنے لگی

بھارت میں گائے اور بھینسوں پر تیزاب سے حملے، بھارتی ریاست میں کشیدگی بڑھنے ...
بھارت میں گائے اور بھینسوں پر تیزاب سے حملے، بھارتی ریاست میں کشیدگی بڑھنے لگی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریا ست اتر پردیش میں ایک حالیہ واقعوں میں گائے اور بیلوں پر تیزاب کے ظالمانہ حملے دیکھنے میں آئے ہیں۔ جس کے باعث ریاست میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ تاج محل سے 5کلو میٹر کے فاصلے پر کرمانا گاﺅں میں پیش آیا اور ارد گرد کے علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ جانوروں پر تشدد کے خلاف سرگرم لوگوں کی طرف سے مسئلہ منظر عام پر لایا گیا تو ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آئی اور ضلعی مجسٹریٹ نے ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم جائے وقوعہ پر بھیجی تاکہ متاثرہ جانوروں کو علاج کی سہولیات مہیا کی جا سکیں، جبکہ پولیس نے اردگرد کے علاقہ کو گھیر لیا تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

ڈی سی او مکیش گوسوامی کا کہنا تھا کہ ہمیں کرمانا اور اردگرد کے دیہا توں سے گائیوں پر حملے کی اطلاعات مل رہی تھیں، لیکن ہم حملہ آور گروہ کا پتہ لگانے میں ناکام رہے۔ اتوار کے روز 6گائیوں پر تیزاب سے حملہ ہوا اور ہم نے مقامی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا تھا۔ اسٹیشن آفیسر تاج گنج کا کہنا ہے کہ فی لفور کارروائی کرتے ہوئے ہم نے آئی پی سی سیکشن 429کے تحت نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔جانوروں کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے دیہاتیوں نے ہی جانوروں پر حملہ کیا ہو جب وہ اپنے استبل میں ہوں۔

 

مزید : بین الاقوامی