سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کینسر کے باعث شوکت خانم ہسپتال داخل

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کینسر کے باعث شوکت خانم ہسپتال داخل
سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کینسر کے باعث شوکت خانم ہسپتال داخل

  

لاہور(آئی این پی)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کوکینسر کے باعث شوکت خانم ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے شاہ زیب حسن کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو علالت کے باعث شوکت خانم ہسپتال داخل کروا دیا گیا ،جہاںڈاکٹرز نے معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ سابق کرکٹر میں موذی مرض کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج باسط علی کی کیمو تھراپی کی جائے گی اس کے بعد مزید ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ باسط علی کے اہل خانہ نے ان کی صحت یابی کے لئے قوم سے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔

مزید : کھیل