ایس ای سی پی میں ریکارڈ ٹیمپرنگ ثابت ہوچکی،من پسند ارکان تعینات کر کے حکمران ذاتی کام کروانا چاہتے ہیں:سلیم مانڈی والا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی میں ریکارڈ ٹمپرنگ ثابت ہو چکی ہے ،حکومت اس میں مزید کمشنرز تعینات کر کے اپنے ذاتی کام کروانا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کے کمشنرز کی تعداد بڑھانا سوالیہ نشان ہے،ادارے میں آزاد اورخود مختار کمشنرز کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ا یس ای سی پی کی اتھارٹی ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑحیں
پاکستان ایک امن پسند ملک، عالمی کرکٹ ٹیموں کے دورے سے اس نظریے کو مزید تقویت ملے گی :احسن اقبال
ان کا حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اپنے مفادات کیلیے ایس ای سی پی کی خود مختاری ختم کرنا چاہتی ہے،ادارے میں من پسند کمشنرز کے ذریعے ذاتی کام کرانا چاہتی ہے۔سیلم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت قومی اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،ایس ای سی پی کمشنرز کی تعداد بڑھانے سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کینسر کے باعث شوکت خانم ہسپتال داخل