پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں،عالمی برادری کوششوں کو تسلیم کرے: چینی وزیر خارجہ

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں،عالمی برادری کوششوں کو ...
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں،عالمی برادری کوششوں کو تسلیم کرے: چینی وزیر خارجہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں عالمی برداری پاکستان کی کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرے۔

پاکستان ، افغانستان نہیں، ٹرمپ حساب برابر کرنا چاہتے ہیں تو ہم پائی پائی کا حساب کریں گے: آصف علی زردای

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے گفتگو کی گئی،، اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔جبکہ پاکستان ،چین کاافغانستان میں امن واستحکام کے لئے مشاورت جاری رکھنے کافیصلہ بھی کیا۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں ، عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔ملاقات کے دوران سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان چین کےساتھ تمام باہمی دلچسپی کے امورپرکھڑارہے گا ۔پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر چینی نائب وزیر اعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کی کوشش تھی۔

پاکستان ،چین کاافغانستان میں امن واستحکام کے لئے مشاورت جاری رکھنے کافیصلہ کیااور پاکستان، چین، افغانستان سہ ملک وزرائے خارجہ اجلاس کے انعقاد کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں