وسیم اور وقا ر کو ایک بار پھر اکھٹے دیکھنے والوں کے لئے بری خبر

وسیم اور وقا ر کو ایک بار پھر اکھٹے دیکھنے والوں کے لئے بری خبر
وسیم اور وقا ر کو ایک بار پھر اکھٹے دیکھنے والوں کے لئے بری خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں وسیم اکرم اور وقار یونس کو ایک بار پھر اکٹھے دیکھنے والے شائقین کی خواہش پو ری نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں نئی شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز میں وسیم اکرم اور وقار یونس کو ایک بار پھر اکٹھا کرنے کی باتیں ہو رہی تھی ،تاہم اب یہ خبریں وقار یونس کے انکار کے بعد دم توڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی کی واپسی
غیرملکی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی مینجمینٹ اچھی ہے تاہم میرا ان کے ساتھ معاہدہ فائنل نہیں ہوسکا۔انہوں نے وسیم اکرم کو ان کی ٹیم کا حصہ بننے پر مبارک باد دی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل وسیم اکرم اس فرنچائز کو ڈائیرکٹر آف کرکٹ آپریشن کے طور پر جوائن کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -