’’احتساب سب کا ‘‘ سراج الحق نے کل اعلیٰ سطح کا اجلاس منصورہ میں طلب کر لیا

’’احتساب سب کا ‘‘ سراج الحق نے کل اعلیٰ سطح کا اجلاس منصورہ میں طلب کر لیا
’’احتساب سب کا ‘‘ سراج الحق نے کل اعلیٰ سطح کا اجلاس منصورہ میں طلب کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پانامہ لیکس مقدمہ اور ’’ احتساب سب کا ‘‘ تحریک کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس 23 اگست کو منصورہ میں طلب کیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر سراج الحق کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں ملک کے نامور ماہرین قانون شرکت کریں گے ، اجلاس میں احتساب کے عمل کو موثر بنانے اور لوٹی گئی قومی دولت ملک میں واپس لانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔ اجلاس کے بعد سینیٹر سراج الحق جماعت اسلامی کے آئندہ لائحہ عمل پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے ۔

مزید : لاہور