ٹرمپ امریکہ ، مودی بھارت کا پاگل ہے، دونوں دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں:سینیٹر شاہی سید

ٹرمپ امریکہ ، مودی بھارت کا پاگل ہے، دونوں دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا ...
ٹرمپ امریکہ ، مودی بھارت کا پاگل ہے، دونوں دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں:سینیٹر شاہی سید

  

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ کا پاگل ہے اور مودی بھارت کا پاگل ہے، دونوں دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

ایس ای سی پی میں ریکارڈ ٹیمپرنگ ثابت ہوچکی،من پسند ارکان تعینات کر کے حکمران ذاتی کام کروانا چاہتے ہیں:سلیم مانڈی والا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی سید کا کہناتھا کہ پاکستان کو مضبوط خارجہ پالیسی بنانا ہو گی کیونکہ جب تک خارجہ پالیسی مضبوط نہیں ہو گی امریکہ کی جانب سے ڈومور کے مطالبات ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کا رویہ دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف لے جانا چاہتا ہے، ٹرمپ اور مودی کاجنگی جنون ان کو لے ڈوبے گا کیونکہ ٹرمپ امریکہ کا پاگل ہے اور مودی بھارت کا پاگل ہے۔

مزید : اسلام آباد