امریکہ افغانستان میں ناکامی کو چھپانے کےلئے پاکستان پر دباﺅ ڈال رہا ہے :عارف علوی

امریکہ افغانستان میں ناکامی کو چھپانے کےلئے پاکستان پر دباﺅ ڈال رہا ہے :عارف ...
امریکہ افغانستان میں ناکامی کو چھپانے کےلئے پاکستان پر دباﺅ ڈال رہا ہے :عارف علوی

  

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامی کو چھپانے کےلئے پاکستان پر دباﺅ ڈال رہا ہے۔

ٹرمپ امریکہ ، مودی بھارت کا پاگل ہے، دونوں دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں:سینیٹر شاہی سید

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان کا پڑوسی نہیں بلکہ پاکستان پڑوسی ہے، اگر امریکہ افغانستان میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے افغانستان پر حملہ کیا تو کہا کہ جہاد ہونا چاہیے، ہم نے جہاد میں حصہ لیا، اب امریکہ کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی ہو گی۔

مزید : اسلام آباد