وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا جاری اجلاس ختم،امر یکہ سے بھر پور احتجاج کرنے کافیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا جاری اجلاس ختم،امر یکہ سے بھر پور احتجاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور افغان پالیسی کے حوالے سے غور کیا گیا ہے اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ پاکستان امریکہ سے بھرپور احتجاج کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی کی افغانستان کے حوالے سے نئی پالیسی پر بریفنگ دی ،اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس جمعرات کے روز بلانے کافیصلہ کیا گیاہے جس میں عسکری قیادت سے بھی رائے لی جائے گی ۔اجلاس میں امریکہ کے بیان پر اظہار افسوس کیا گیا ،امریکہ نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربیانیوں کا اعتراف نہیں کیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -