عوام جھوٹے نواز شریف سے تنگ آ چکے ، ووٹ کی طاقت سے الیکشن میں عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے:ڈاکٹر یاسمین راشد

عوام جھوٹے نواز شریف سے تنگ آ چکے ، ووٹ کی طاقت سے الیکشن میں عبرت ناک شکست ...
عوام جھوٹے نواز شریف سے تنگ آ چکے ، ووٹ کی طاقت سے الیکشن میں عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے:ڈاکٹر یاسمین راشد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصا ف حلقہ این اے 120کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جھوٹے نواز شریف سے عوام تنگ آ چکے، وہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اپنی کرپشن بچانے کے لئے ڈھٹائی کی ساتھ جھوٹ بولتے رہے،  قوم کو گمراہ کرنے کے لئے اب بھی جھوٹ بولنے سے نواز شریف باز نہیں آ رہے،حلقہ کے عوام کو بھی نواز شریف نے سخت مایوس کیا اور دھاندلی کے ذریعے جیتنے کے بعد اقتدار پر قابض ہونے کے باوجود حلقہ میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کروایا ۔

 یوسی 56میاں منشی پارک اور سنت نگر میں ڈور ٹو ڈور کمیپین کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ موجودہ چوروں کا ٹولہ عوام کا خون چوس رہا ہے ،مہنگائی، کرپشن، لوٹ مار ، لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل قوم کا مقدر بن گئے ہیں نواز شریف اور شہباز شریف نے صرف اقتدار کے مزے لوٹیں ہیں ، عوامی مسائل کے حل کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے ،انشاء اللہ تحریک انصاف کا وعدہ ہے ،عوام کو چوروں ، ڈاکوؤں اور لٹیروں سے نجات دلائیں گے ۔

مزید : لاہور