وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کل سعودی عرب جائیں گے

وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کل سعودی عرب جائیں گے
وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کل سعودی عرب جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں،جس میں نئی امریکی پالیسی پر پاکستانی موقف پر بات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نجی چینل ”جیونیوز“ کا اپنے ذرائع حوالے سے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی عمرے کی ادائیگی کے لئے کل سعودی عرب جارہے ہیں،دورے کے دوران سعودی اہم قیادت سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی قیادت سے ملاقات کی صورت میں نئی امریکی پالیسی پر پاکستان کو موقف سامنے رکھیں گے۔جبکہ ان کے ساتھ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا جاری اجلاس ختم،امرکہ سے بھر پور احتجاج کرنے کافیصلہ

مزید : قومی