عید قربان کی آمد آمد،سابق کرکٹر محمد یوسف نے قربانی کا جانور خرید لیا

عید قربان کی آمد آمد،سابق کرکٹر محمد یوسف نے قربانی کا جانور خرید لیا
عید قربان کی آمد آمد،سابق کرکٹر محمد یوسف نے قربانی کا جانور خرید لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)عید قربان کی آمد آمد ہے اور پاکستان میں بھی ہر شہر کے اندر مویشی منڈیاں سج چکی ہیں جہاں سے لوگ اپنی استطاعت کے مطابق قربانی کے جانور خریدتے نظر آتے ہیں،وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے بھی 10لاکھ روپے کاقربانی کا جانور خرید لیا ہے۔

وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کل سعودی عرب جائیں گے

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق محمد یوسف اپنے قریبی رفقا کے ساتھ شہر قائد میں واقع مویشی منڈی کے ایک کیٹل فارم میںپہنچے جہاں ایک بلیک کنگ (بیل)نے سابق کرکٹر کی توجہ اپنی جانب ایسی مبذوبل کروائی کہ پھر وہ کسی اور جانب دیکھ ہی نہ سکے اور انہوںنے 10لاکھ روپے میں اس بیل کو فوراً خرید لیا ۔ واضح رہے کہ کراچی کی مویشی منڈی کوایشیاکی بڑی منڈیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس منڈی میںاب تک 4 لاکھ جانور قربانی کیلئے لائے جاچکے ہیں جبکہ اس مویشی منڈی میںکم سے کم 50 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 65 لاکھ روپے تک کا جانور فروخت کیلئے موجود ہے۔

مزید : کھیل