پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معروف دینی ادارے ’’جامعہ اشرفیہ ‘‘ کی کنٹین کو مثالی صفائی پر 10 ہزار روپے انعام دے دیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معروف دینی ادارے ’’جامعہ اشرفیہ ‘‘ کی کنٹین کو مثالی ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معروف دینی ادارے ’’جامعہ اشرفیہ ‘‘ کی کنٹین کو مثالی صفائی پر 10 ہزار روپے انعام دے دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان  آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز پر چھاپوں ،مضر صحت اور ناقص کھانوں پر ہونے والے جرمانوں کے بعد کئی بڑی یونیورسٹیوں اور سکولز میں بھی اپنی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی اداروں کو بھاری جرمانے اور وارننگ جاری کیں ،پی ایف اے کے ڈی جی نور الامین مینگل کی سربراہی میں لاہور میں واقع 79 سکولوں اور 14 مدارس کی چیکنگ کی گئی جبکہ بہترین اور مثالی صفائی پر معروف دینی ادارے جامعہ اشرفیہ کو 10 ہزار روپے انعام دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سکولوں اور مدرسوں میں کاربونیٹڈ، کولا اور انرجی ڈرنکس پابندی عمل درآمد جاری کروایا جا رہا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں لاہور میں 79 سکولوں اور 14 مدارس کی چیکنگ کی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جامعہ اشرفیہ کو کولڈ ڈرنکس کی عدم موجودگی اور مثالی صفائی پر 10 ہزار کا انعام دیا گیا۔ کولڈ درنکس کی موجودگی پر لاہور میں 13 سکولوں، 2 مدرسوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ علاوہ ازیں ملتان میں 37، راولپنڈی میں 39، فیصل آباد میں 49، گوجرانوالہ میں 29 سکول کینٹینوں کی چیکنگ کی گئی۔ ملتان میں 7، راولپنڈی میں 9، فیصل آباد میں 12، گوجرانوالہ میں 6 مدارس کینٹینوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔ ذیادہ تر کینٹینوں میں انرجی  ڈرنکس عدم دستیاب پائی گئیں۔

مزید : لاہور