پاک فوج کی قربانیوں کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی : خواجہ آصف

پاک فوج کی قربانیوں کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی : خواجہ آصف
پاک فوج کی قربانیوں کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی : خواجہ آصف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے امداد بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں تو انہیں میں یہ واضح کردوں کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ہے ۔ ہماری افواج نے جس بہادری کے ساتھ جنگ لڑی ہے اس کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی۔ہمیں الزام دیا جاتا ہے کہ ہم پیسے لے کر لڑتے ہیں ، پاک فوج کے میجر جنرل ، بریگیڈئرز اور میجر رینک کے افسران اس جنگ میں شہید ہوئے، کور کمانڈر رکراچی تین بھائی تھے ان میں سے دو بھائی اس جنگ میں شہید ہوگئے ، ہے کوئی دنیا کی ایسی فوج جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتنی قربانیاں دی ہوں۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں،عالمی برادری کوششوں کو تسلیم کرے: چینی وزیر خارجہ

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ “میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اس پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کی کہ پاکستان نے پیسے لے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت2لاکھ کے قریب پاک فوج کے جوان مغربی سرحد پر ہیںجبکہ 1لاکھ فوجی لائن آف کنٹرول پر موجود ہیں۔پاکستان نے اپنے ذرائع سے جنگ لڑی ہے، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر جنگ لڑی ہے،قوم کے خون پسینے سے جنگ لڑی ہے۔امریکہ کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا ہمیں امریکہ کی بھیک کی ضرورت نہیں ہم امریکی فنڈ کے بغیر بھی جی رہے ہیں۔

مزید : قومی