امریکی اورقطری افواج کی عسکری تعاون کے مظاہرے کے لیے مشقیں

امریکی اورقطری افواج کی عسکری تعاون کے مظاہرے کے لیے مشقیں
امریکی اورقطری افواج کی عسکری تعاون کے مظاہرے کے لیے مشقیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دوہا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی اور قطری افواج نے فوجی تعلقات کے باہمی تعاون کے اظہار کےلیے قطر کے درالحکومت دوہا فوجی مشقیں کی ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان فوجی مشقین عرب ریاستوں کی جانب سے قطر کے ساتھ تمام تر تعلقات منقطع کرنے کے70دن بعد ہورہی ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،بحرین اور مصر نے قطر پر غیر مثالی زمینی، فضائی اور سمندری حدود کی پابندی عائد کردی تھی۔

فوجی مشقوں میں فوجی طیاروں سے پیراشوٹ کے ذریعے اترنے کا مظاہرہ کیا گیا۔اس سے قبل جون میں امریکی نیوی نے قطری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقیں کی تھی  تاہم گلف مین موجودہ تناظرمیں ان کو غیر معمولی اہمیت کی حامل ہیں

یہ بھی پڑھیں

شام میں امریکی افواج کی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت42عام شہری جاں بحق

مزید : بین الاقوامی