ناصرجمشیداسپاٹ فکسنگ کیس:پی سی بی کے گواہان نے بیان ریکارڈ کرا دیا

ناصرجمشیداسپاٹ فکسنگ کیس:پی سی بی کے گواہان نے بیان ریکارڈ کرا دیا
ناصرجمشیداسپاٹ فکسنگ کیس:پی سی بی کے گواہان نے بیان ریکارڈ کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ناصر جمشید کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے گواہان سلمان نصیر اور کرنل ریٹائرڈ اعظم نے بیان ریکارڈ کرا دیا جبکہ کھلاڑی کے وکیل نے کہا ہے کہ معطل کرکٹر نے جمعہ کو ٹربیونل کے روبرو پیش ہونا تھا لیکن ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے اسکائپ کے ذریعے بیان ریکارڈ کروائیں گے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ کا کہنا تھا کہ ناصرجمشید نے جمعہ کو بطور گواہ پیش ہونا تھا مگر ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ اسکائپ پر بیان دیں گے۔

یہ بھی پڑحیں

عید قربان کی آمد آمد،سابق کرکٹر محمد یوسف نے قربانی کا جانور خرید لیا
وکیل پی سی بی تفضل رضوی نے ناصر جمشید کو لندن میں بیان ریکارڈ کروانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے کرکٹر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست نہیں کی۔
ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت 25اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹربیونل میں تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔

مزید :

کھیل -