سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، کانسٹیبل شہید

سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، کانسٹیبل شہید
سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، کانسٹیبل شہید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ۔

پاک فوج کی قربانیوں کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی : خواجہ آصف

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے کھروٹہ سیداں میں پولیس کو آتے دیکھ کر ڈاکووں نے فائرنگ کردی ،پولیس کی جانب سے فائرنگ کا بھر پور جواب دیا گیا لیکن اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک گولی پولیس اہلکار کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے شہید کے جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کیخلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : سیالکوٹ