پولیس کا ملتان میں سرچ آپریشن،5مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ بر آمد

پولیس کا ملتان میں سرچ آپریشن،5مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ بر آمد
پولیس کا ملتان میں سرچ آپریشن،5مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ بر آمد

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے ملتان میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، کانسٹیبل شہید

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 140کو چیک کیا 115افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کیساتھ ساتھ ان کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی ۔اسی دوران پولیس نے کاررروائی کرتے ہوئے 5مشتبہ افراد کو دھر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیاگیا۔بعد ازاں پولیس نے زیر حراست ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا ۔

مزید : ملتان