آصف زرداری نے کبھی امریکی دباو قبول نہیں کیا :بلاول بھٹو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کبھی امریکی دباو قبول نہیں کیا، صرف پیپلزپارٹی ہی امریکی صدرکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتی ہے۔
پولیس کا ملتان میں سرچ آپریشن،5مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ بر آمد
تفصیلات کے مطابق بلاول ہاوس میں بلاول بھٹوکالاہورکے لارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این اے 120میں فیصل میر پیپلزپارٹی کے امید وار ہیں ، ان کی ہر ممکن حمایت کی جائے اور ہمارے تمام کارکنان این اے 120میں جیت کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے تاریخ میں کبھی بھی امریکی دباو قبول نہیں کیا ،یہ صرف ہماری جماعت جو سپر پاور کہلانے والے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتی ہے۔