پنجاب میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پیپر آﺅٹ،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا نوٹس، 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

پنجاب میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پیپر آﺅٹ،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا نوٹس، ...
پنجاب میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پیپر آﺅٹ،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا نوٹس، 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پیپر آﺅٹ ہونے کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 72گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پیپر نجی اکیڈمی نے 50 ہزار میں فروخت کیا ، بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن اور ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے :ڈاکٹرز ، والدین اور طلبا کی دہائی
تفصیلات کے مطابق 20اگست کو ہونے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کاپیپر ایک نجی اکیڈمی کی جانب سے پچاس ہزار میں فروخت کیا گیا ،جس کے بعد والدین اور اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔
تاہم اب وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے معاملے کی تحقیقات کے لئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ،رپورٹ 72گھنٹوں میں طلب کر لی ہے, کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، پروفیسر ڈاکٹر عیس محمد، ڈائریکٹرایف آئی اے لاہور، ڈائریکٹر جنرل پی ایف ایس اے لاہوراور سی ایم آئی ٹی کا ایک ممبر شامل ہوگا۔کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد اولین ترجیح میں مزید کارروائی کی جائے گی ۔ 

مزید :

لاہور -