اداکارہ کالکی کوچلن نے اپنی برہنہ تصویر انٹرنیٹ پر لگادی اور ساتھ ہی ایسی بات لکھ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

اداکارہ کالکی کوچلن نے اپنی برہنہ تصویر انٹرنیٹ پر لگادی اور ساتھ ہی ایسی ...
اداکارہ کالکی کوچلن نے اپنی برہنہ تصویر انٹرنیٹ پر لگادی اور ساتھ ہی ایسی بات لکھ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پرکوئی بھی کسی بھی وقت کوئی بھی چیز پوسٹ کرسکتاہے اور اس بے پناہ آزادی کی وجہ سے کوئی بھی کچھ بھی پوسٹ کرسکتاہے ، حال میں ہی بھارتی اداکارہ کالکی کوچلن نے بھی کچھ ایسا ہی کیا جس پر سوشل میڈیا پر طوفان آگیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق اداکارہ کالکی کوچلن اپنے انتہائی طاقت ور کردار وں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں اور وہ ماڈرن خواتین کی نمائندہ سمجھی جاتی ہیں ، وہ ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتی ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں بھی کوئی پردہ نہیں رکھتیں، حال ہی میں اداکارہ کالکی کوچلن نے اپنی برہنہ بلیک اینڈ وائیٹ  تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکردی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’ روشنی اور سائے کا امتزاج‘ لیکن اس کے علاوہ ’برہنہ پن سے محبت ‘ کا ہیش ٹیگ لگادیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے سراہنے کی بجائے اداکارہ کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔

سریندرا نے لکھاکہ ’ بعدمیں پھر ٹھیکیدار بن جاتے ہیں جب کوئی کاند ہوجاتاہے ، برہنہ پن کو حد میں رکھو، بھارتی کلچر کو تم جیسے لوگ برباد کررہے ہیں، تمہیں کسی نے برہنگی سے منع نہیں کیا ، خوب کرو لیکن دکھاوامت کرو‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ ارے مجھے یہ بتاؤ، اس تصویر کو دیکھ کر اس دیش کے لڑکوں کی سب غلطی نکال دیتے ہیں کہ وہ غلط نظرسے دیکھتے ہیں لڑکیوں کو، اب اس تصویر کو کوئی دیکھے گاتو کیا وہ اچھی سوچ رکھ پائے گا؟‘

صہیب ورک نے لکھاکہ ’جب یہ گندی تصاویران ہوں گی تو بھارت میں ریپ تو ہوں گے‘۔

سریندرا خوشواہا نے لکھاکہ ’تم لوگ چاہتے کیا ہوسالے، برہنگی کا بہت شوق ہے تو کہیں اور کچھ بھی کرو، لیکن شہرت کیلئے یا عوام کیلئے ایسی پوسٹ نہ لگایاکریں‘۔

عبدالوہاب گل نے لکھاکہ ’سنی لیون کی ماں بن گئی ہیں ایشہ گپتا اور کالکی ، اب بولو فینز ، کیا بولتے ہو، سنی کا نام اب کوئی نہ لے‘۔

حسب معمول کچھ لوگ کالکی کی تصویر شیئرکرنے کی حمایت میں بھی میدان میں آگئے لیکن انہیں بھی کرارے جواب ملے۔ وپن کمار سنگھ نے مس مشرا کو جواب دیا کہ آپ جیسے لوگ ایسی گھٹیا لڑکی کے جسم دکھانے کی حمایت کرتے ہیںاور پھر اسے آزادی کا نام دیتے ہیں، ہرکوئی جانتا ہے کہ اداکارائیں پیسے کیلئے جسم دکھاتی ہیں، اصل بھارتی لڑکیاں مرجائیں گی لیکن ایسا کچھ نہیں کریں گی ، جسم دکھانا ہمارا کلچرنہیں، ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو اس کی حمایت کرتے ہیں۔

صارفین کی طرف سے خوب تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد کالکی کوچلن ایک مرتبہ پھر انسٹاگرام سنبھالا اور لکھاکہ ’ میں نے جو کچھ کیا، اس پر کبھی شرمندہ نہیں ہوئی ‘۔

مزید : تفریح