ایم ڈی خیبربینک کو نہ ہٹانے پر جماعت اسلامی کا کے پی حکومت کو ڈیڈ لائن دینے کا فیصلہ، پرویز خٹک کی حکومت قبل ازوقت ختم ہونے کا خدشہ

ایم ڈی خیبربینک کو نہ ہٹانے پر جماعت اسلامی کا کے پی حکومت کو ڈیڈ لائن دینے کا ...
ایم ڈی خیبربینک کو نہ ہٹانے پر جماعت اسلامی کا کے پی حکومت کو ڈیڈ لائن دینے کا فیصلہ، پرویز خٹک کی حکومت قبل ازوقت ختم ہونے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف حکومت قومی وطن پارٹی کو نکالنے کے بعد امتحان سے دوچار ہوگئی ہے اور صوبہ کے حکمران اتحاد میں ایک اور دراڑ کی چہ میگو ئیا ں زور پکڑ گئی ہیں کیونکہ جماعت اسلامی نہ صرف بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر کو نہ ہٹانے کے معاملہ پر تحریک انصاف سے ناراض ہوگئی ہے بلکہ اس نے2دن بعد بڑے فیصلہ کا بھی اعلان کردیا ہے ، جماعت اسلامی کے بھی الگ ہونے سے پرویز خٹک کی حکومت قبل از وقت ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صلاح مشورے کیلئے شوریٰ اور پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں تحریک انصاف حکومت سے نکلنے ، وزارتوں سے استعفوں اور بینک کے ایم ڈی کیخلاف کاروائی کیلئے ہفتہ ، عشرہ کی ڈیڈلائن کے آپشنز پر غور کیا جائیگا جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے ممکنہ طور پر اتحاد ختم کرتے ہی پرویز خٹک حکومت اپنی معیاد پوری کرنے سے قبل ہی اختتام کو پہنچ سکتی ہے۔

بینک آف خیبر کے ایم ڈی شمس القیوم کی جانب سے جماعت اسلامی کے وزیر خزانہ مظفر سید پر کرپشن، بدعنوانی اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات اور اخبارات میں اشتہارات کی اشاعت کا میگا سکینڈل تقریباً ایک سال گزرنے کے باوجود حل نہیں ہوسکا ہے۔

مزید :

پشاور -