پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود پرموشن نہ ہونے کے برابر ،ردا عاصم
لاہور(فلم رپورٹر) داکارہ و ماڈل ردا عاصم نے کہاہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہیے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور ماڈلنگ میں بے پناہ مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔