سوشل میڈیا خوشیوں کو بانٹنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، بلال
باقر
لاہور (فلم رپورٹر)سنتِ ابراہیمی کی صحیح معنوں میں پیروی اِسی صورت میں ممکن ہے جب اپنی پیاری چیزوں کو اللہ کے راستے میں قربان کیا جائے۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان کے سب سے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک کے چیف اِیگزیکٹو جناب باقر بلال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کسی بھی تہوار اور خوشیوں کو بانٹنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ جس پر نوجوان نہ صرف اپنی علمی تفریحی اور کاروباری سرگرمیوں سے پوری دنیا کو آگاہ کر سکتے ہیں بلکہ اس سے باعزت روزگار بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔فنکاراور گلوکار ان دنوں سب سے زیادہ سوشل میڈیا کا ستعمال کررہے ہیں۔یہ ایک سوشل انقلاب ہے جس کی وجہ سے دوردراز گاؤں کے لوگ بھی روزگار کمانے کے ایک نئے کاررواں کا حصہ بن رہے ہیں۔ سوشل میڈیا نہ صرف نوجوانوں بلکہ خواتین کو بھی روزگار کے یکساں مواقع دے رہا ہے۔جس سے وہ گھر بیٹھے پیسے کما سکتی ہیں اور ملکی ترقی میں ایک مثبت کردار ادا کر سکتی ہیں۔
Back to Conversion Too