اوپن یونیورسٹی کی طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے 9 مختلف سکیمیں شروع

اوپن یونیورسٹی کی طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے 9 مختلف سکیمیں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے 9۔مختلف سکیمیں شروع کردی ہیں جن میں میرٹ سکالرشپ اسکیم ٗ ارن ٹو لرن اسکیم ٗ آؤٹ ریچ اسکالرشپس ٗ فائنل ائیرپراجیکٹ گرانٹ ٗ اسکالرشپ فار کمیونیٹیز ٗ اسکالرشپ فارویمن ٗ فیس انسٹالمنٹ اسکیم ٗ ایلومینائی/سپانسرز سکالرشپ اور مالی معاونت اسکیم شامل ہیں ٗ ان تمام سکیموں کی تفصیلات جاننے کے لئے اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسز اور قریب ترین علاقائی دفترسے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ "ان اسکیموں کو متعارف کرنے کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنا ہے تاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے کوئی فرد تعلیمی حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائیں"ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سمسٹر خزاں 2018ء کے جاری داخلوں سے متعلق طلبہ کی رہنمائی کے لئے اپنے پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بطور میگا یونیورسٹی ٗ اوپن یونیورسٹی غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ مالی معاونت اسکیم کے تحت یونیورسٹی غریب اور مستحق طلبہ کو ان کے پروگرام کی ٹیوشن فیس میں تین سمسٹرتک یا پورے تعلیمی پروگرام میں پچاس فیصد تک یا اس سے کم رعایت دیتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -