کینیڈا میں منعقد ہونیوالی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

کینیڈا میں منعقد ہونیوالی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے رواں سال نومبر میں کینیڈامیں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں ۔ کنسٹرکشن سے متعلق بین الاقوامی ’’سٹونکس کینیڈا ‘‘رواں سال 28تا30نومبر ٹورانٹو میں منعقد ہو گی جس میں آرکیٹیکچر ،کنسٹرکشن ،ڈیزائن، انجینئرنگ ،پراپرٹی اور تزئین و آرائش سے متعلق آلات و مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ نمائش میں شرکت کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ5ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -