معراج خالد گجر کی رہائشگاہ پر عمران خان کے وزیر اعظم بننیپرتقریب

Aug 22, 2018


لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر چوہدری معراج خالد گجر کی رہائشگاہ پر عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کا رکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ،آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری معراج خالد گجر نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید خطرات میں گھراہوا ہے(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کر کے ملک کی جڑیں کھوکھلی کیں اور پاکستان کو اقتصادی طور پر مفلوج اور کمزور کیا ،عمران خان اور ان کی ٹیم نے حالیہ انتخابات میں سیاسی شعبدہ بازوں کو شکست دے کر ملک کو چوروں لٹیروں سے آزاد کروایا ہے عمران خان ملک کے کامیاب وزیر اعظم ثابت ہوں گیعمران خان کا سو دن کا ایجنڈہ عوامی امنگوں کی تر جمانی ہے پنجاب پر قابض رہنے والے شریف برادران اور دھاندلی کا راگ الاپ کر عوام میں اپنی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اب عوام ان کے بہکاوے میں کبھی نہیں آئے گی۔

،عمران خان کا دو نہیں ایک کا نعرہ درحقیقت پاکستان کے ہر فرد کا خواب ہے انشااللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک خود مختار خودار مظبوط اور خوشحال ملک بن کر ابھرے گا ۔

مزیدخبریں