ووٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کو فتح نصیب ہوئی، خاور بلوچ

ووٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کو فتح نصیب ہوئی، خاور بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک خاور حسین بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم پاکستان بننا ملک و قوم کی خوش بختی ہے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کے مشکور اور عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کو فتح یاب کرکے عوامی خدمت اور ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا موقع دیا، اپنے ایک بیان میں ملک خاور حسین بلوچ نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا سیاسی مستقبل ختم ہوچکا 25جولائی کے انتخابات میں جتنی سیٹیں انہیں ملیں آئندہ ان دونوں جماعتوں کے امیدوار وں کو کسی حلقے سے جیت نصیب نہیں ہوگی، پی ٹی آئی عوام خدمت کی ایسی مثال رقم کرے گی کہ عوام آئندہ ہرالیکشن میں صرف پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں شریف کا کردار ختم ہو چکا ہے یہی وجہ ہے کہ اب شہباز شریف جمہوری بساط لپیٹنے کی مذموم سازش کے درپے ہیں مگرایسا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔