عید کے موقع پرمستحق لوگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، سراج الحق

عید کے موقع پرمستحق لوگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قوم کو عید قربان کی مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ پوری قوم آج سنت ابراہیمی اس تجدید عہد کے ساتھ زندہ کر رہی ہے کہ ہم پاکستان کو ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنائیں گے ، عید قربان کے دن اپنی ذات کے علاوہ دنیا بھر کے انسانوں کیلئے ہدایت اور کامیابی کی دعامانگنی چاہیے ، آج کے دن کشمیر ، فلسطین اور برما سمیت دنیا بھر کے ان مظلوم مسلمانوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جن کو آزادی کے ساتھ مرضی کی اسلامی زندگی میسر نہیں ۔ منگل کو عیدالاضحی کے موقع پراپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عید کے مبارک موقع پر فضول خرچی اور اصراف کی بجائے اپنے اڑوس پڑوس میں موجود غریب ، نادار اور مستحق لوگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ مجبوروں اور محتاجوں کی پریشانیاں صاحب استطاعت لوگوں کے لیے ایک آزمائش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کی حیثیت سے قرآن کی صورت میں ہمارے پاس وہ نظام زندگی موجود ہے جو دنیا کے ہر انسان کے لیے روحانی سکون اور ترقی کا ضامن ہے ۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -