پاکستان کو درپیش مسائل پر قربانی کے جذبہ سے قابو پانا ممکن،چودھری سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب کیلئے تحریک انصاف کے نامزد گور نر چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل پر عظیم قربانی کے جذبے سے ہی قابو پا سکتے ہیں اور اگر ہم بحیثیت قوم ایک دوسرے کیلئے قربانی اور ایثار کو شعار بنائیں تو ہمیں دنیا میں کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ عید کے پیغام میں نامزد گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہعید الاضحےٰکے اس موقع پر ہمیں ایثار کے جذبے سے کام لیتے ہوئے اپنے ان بہن بھائیوں کا خاص طور پر خیال رکھنا ہے جو حالات کے جبر کا شکار ہو کر معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ۔انہوں نے کہا کہ اخوت و بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔
چودھری سرور