وفاقی و صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں آج بارش کی پشین گوئی

وفاقی و صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں آج بارش کی پشین گوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بارش برسانے والی ہواؤؒ ں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا جس سے عید کے تینوں روز پنجاب اور خیبر پختونخواکے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے وفاقی و صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں آج عید والے روز بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔آج مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل اباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: گوجرانوالہ80، سیالکوٹ ائیرپورٹ49، کینٹ39، گجرات37، راولپنڈی شمس آباد17، لاہور ائیرپورٹ12، اسلام آباد06، جہلم01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ06، کوٹلی04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں نوکنڈی، 46 ، دالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
موسم

مزید :

صفحہ آخر -