عمران خان کے پہلے ہی خطاب نے عوام کے دل جیت لئے، مشترکہ بیان
کوٹ مومن(نمائندہ خصوصی)ضلعی صدر تحریک انصاف انصر اقبال ہرل ،ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی پی ٹی آئی اسامہ احمد میلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے پہلے ہی خطاب نے عوام الناس کے دل جیت لئے ہیں وہ وقت دور نہیں جب وعدوں کی تکمیل شروع ہوگی مٹیلہ فارم ہاؤس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سادگی کلچر کا اعلان کر کے اربوں روپے بچائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے سب پہلے خود کو احتساب کے لئے پیش کر کے اور وزیر اعظم ہاؤس کی بجائے چھوٹے گھر میں رہنے اور ملازمین اور گاڑیاں کم استعمال کر نے کا کہہ کر سادگی کا عملی نمونہ پیش کیا ہے انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی بڑی تعداد اب اپنے اثاثے پاکستان لائیں گے اورپاکستان دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کریگا۔