لاہور(خبرنگار)تھانہ نواں کوٹ انویسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران دو روز قبل اغوا ہونے والے 3بچوں کو برآمد کر کے والدین کے حوالے کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل نواں کوٹ کے رہائشی محمد اکرم نے تھانہ نواں کوٹ میں درخواست دی کہ میری بیٹی مسکان بعمر 16سال، مابین بعمر 14،دائم بعمرسال 6 کوکسی ناملوم نے اغواء کر لیا ھے۔بچوں کو مورخہ2018۔08۔18کو مکان نمبر 156/Aبھلہ سٹاپ سے اغواء کیاگیا۔جس پر مقدمہ نمبر981/18جرم365ت پ تھانہ نواں کوٹ درج رجسٹر ہو کر تفتیش شعبہ انویسٹی گیشن کے سپرد ہوئی اورڈی ایس پی نواں کوٹ سرکل انچارج انویسٹی گیشن نواں کوٹ کی زیرنگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی گزشتہ روزڈی ایس پی نواں کوٹ کی زیرنگرانی انچارج انویسٹی گیشن نواں کوٹ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ضلع خانیوال چھب کلاں ریڈ کرکے بچوں کو بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مدعی مقدمہ نے کاروائی نہ کرنے کا کہا ھے کیونکہ ملزمان اس کے قریب رشتہ دار ہیں اور انھیں رہا کروا دیا۔