کترینہ کیف نے مالٹا میں فلم’’بھارت‘‘کے سیٹ سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی
ممبئی ( آن لائن ) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے مالٹا میں فلم’’’بھارت‘‘کے سیٹ سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اپنی فلم جس کی شوٹنگ جولائی میں ممبئی میں شروع ہوئی کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی کے لئے مالٹا میں ہے۔انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں 35 سالہ کترینہ نے گھنگھریالے بال بنا رکھے ہیں اور بہت فریش نظر آرہی ہیں،پس منظر میں ساحل سمندر ہے۔ تصویر کے کیپشن میں ’مالٹا‘ لکھا ہوا ہے۔۔فلم میں ان کے مقابل سلمان خان ہیں۔فلم کے لئے پہلا انتخاب پریانکا چوپڑا تھی تاہم ان کے انکار کے بعد کترینہ کاسٹ کی گئیں،فلم کی دیگر کاسٹ میں تبو اور دیشا پٹانی شامل ہیں۔